جمع کے روز وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے کورونا وائرس کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا، اس میں سینیئر افسران بھی موجود رہے۔ اتر پردیش حکومت نے اس وائرس کو وبا قرار دیا۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پرائمری، بیسک، سکنڈری، ہائیر اور تنکنیکی تعلیم کے تمام اسکول اور کالجوں کو بند رکھا جائیگا۔ اتر پردیش کے میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس تک کی کلاس بند کی گئی ہیں۔ حالانکہ، اگر کسی اسکول یا کالج میں امتحانات چل رہے ہیں تو انہیں منسوخ نہیں کیا جائے گا، لیکن اگر کسی اسکول-کالج میں امتحانات شرو نہیں ہوئے ہیں تو انہیں بند کیا گیا ہے۔