اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اقلیتی طلبہ کے وظیفہ فارم بھرنے کی رفتار سست - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کووڈ-19 کے دور میں مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلبہ کے وظیفہ فارم بھرنے کی رفتار سست ہے۔ مستحق مدارس کے طلبہ صد فیصد وظیفہ کا فارم بھر سکیں۔ اس کے لئے بدھ کے روز ضلع اقلیتی بہبود افسر نے اقلیتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کر کے انہیں ضروری ہدایات دیں۔

scholarship for minority students in barabanki
اقلیتی طلبہ کے وظیفہ فارم بھرنے کی رفتار سست

By

Published : Nov 18, 2020, 5:55 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلبہ کو دیے جانے والے وظیفے کے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے، لیکن ابھی تک صد فیصد فارم بھرے نہیں گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مدارس کے نمائندوں کے مطابق کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے نہ تو طلبہ آ رہے ہیں اور نہ ہی ان کے والدین، جس کی وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

ان تمام وجوہات کی وجہ سے وظیفہ فارم بھرنے کی رفتار سست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع اقلیتی بہبود افسر سون کمار کی جانب سے انہیں وظیفہ فارم بھروانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

کوویکسین کا ٹرائل اے ایم یو میڈیکل میں جلد

وہیں ضلع اقلیتی بہبود افسر نے بتایا کہ 30 نومبر اقلیتی طلبہ کے وظیفہ کا فارم بھرنے کی مدت طے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ہم نے 90 فیصد تک کا کام پورا کر لیا ہے، لیکن کوئی بھی مستحق طلبہ فارم بھرنے سے محروم نہ ہو اس کے لئے اقلیتی اداروں کو خصوصی ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details