ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقلیتی طلبہ کے لیے وظیفہ کی درخواست کا عمل شروع - مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء کے وظیفے کے لئے تین اسکیز

اقلیتی طلباء کے لیے مرکزی اور ریاستی دونوں حکومت کی جانب سے وظیفہ دینے کی اسکیمز چلائی جارہی ہے۔ تاکہ اقلیتی طلباء اس سے استفادہ کرسکیں۔

اقلیتی طلبہ کے لیے وظیفہ کی درخواست کا عمل شروع
اقلیتی طلبہ کے لیے وظیفہ کی درخواست کا عمل شروع
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 9:12 PM IST

اقلیتی طلباء کو حکومت کی جانب سے ملنے والے وظیفے کی درخواست کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اقلیتی طلباء کے لیے مرکزی اور ریاستی دونوں حکومت کی جانب سے وظیفہ دینے کی اسکیمز چلائی جارہی ہے۔ تاکہ طلباء استفادہ کرسکیں۔

ویڈیو
اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء کے وظیفے کے لئے تین اسکیمز چلائی جارہی ہیں۔ (پری میٹرک) جس کے تحت درجہ 10 تک کے طلبہ کو 5 ہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جاتا ہے، (پوسٹ میٹرک) اس کے تحت درجہ 10 سے اوپر کے طلباء کو 10 ہزار تک کا وظیفہ دیا جاتا ہے، میرٹ کم مینس اسکیمز اس کے تحت انجینئرنگ اور پروفیشنل کورسز کے طلبا کا کالج فیس معاف کی جاتی ہے۔

پری میٹرک وظیفہ کے لئے 15 نومبر اور پوسٹ میٹرک و میرٹ کم مینس اسکیمز کے لئے 20 نومبر تک آن لائن فارم بذریعہ اسکول بھرے جائیں گے، جبکہ ریاستی حکومت سے ملنے والے وظیفے کی درخواست کی آخری تاریخ 11 اکتوبر ہے، تمام کاروائی کے بعد 26 جنوری تک وظیفہ کے لیے مستفدین کے نام طے ہوجائیں گے اور 31 مارچ 2022 سے قبل وظیفے کی رقم طلباء کے کھاتوں میں آجائیں گی۔

مزید پڑھیں:بی جے پی مہاراشٹر حکومت کے وزراء کو نشانہ بنارہی ہے: ملک


اس تعلق سے اقلیتی بہبود کے افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'وظیفہ کا درخواست فارم بھرتے وقت طلباء کو کافی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ فارم بھرتے وقت وہ بالکل غلطی نہ کریں، کیونکہ کچھ غلطیوں کو درست کیا جاسکتا ہے، لیکن بعض میں فارم مسترد کردیا جاتا ہے، اقلیتی بہبود افسر نے کہا کہ اقلیتی طلباء زیادہ سے زیادہ وظیفہ حاصل کرسکیں اس کے لئے محکمۂ اقلیتی بہبود بیداری مہم بھی چلائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details