ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کی ادبی اور ملی شخصیت ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اردو زبان کو دفتری زبان کے طور پر تسلیم کیے جانے کی خبر سے وہ کافی خوش ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جتنے بھی اردو سے منسلک لوگ ہیں وہ خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اقوام متحدہ نے اسے دفتری زبان کے طور پر شامل کر ہی لیا ہے۔ تو اس سے اپنے آپ اُردو کے فروغ کے راستے کھلنے لگیں گے۔ Urdu is the Official Language at the United Nations
بارہ بنکی شہر کے معروف اقلیتی ادارہ عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج کے پرنسپل احرار احمد نے بھی انہیں خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ، اقوام متحدہ میں دفتری زبان کے طور پر اُردو زبان کو شامل کرنے سے پبلیکیشن میں اضافہ ہوگا جس سے اُردو کو فروغ ملے گا۔ بارہ بنکی کے جواہر لعل نہرو میموریل پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کے اردو دپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر احسن بیگ نے کہا یہ خبر باغث مسرت ہے۔