اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demand for Arrest of Wasim Rizvi: علمائے کرام کا وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ - Waseem Rizvi former chairman of Shia Central Board Waqf up

بریلی میں رضا اکیڈمی کے زیراہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نبئ کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے وسیم رضوی کی گرفتاری Demand for arrest of Wasim Rizvi اور اُس کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Demand for arrest of Wasim Rizvi
علمائے کرام کا وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ

By

Published : Dec 3, 2021, 8:37 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں خاندانِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی کے اہم بزرگ حضرت منّان رضا خاں منّانی میاں کی قیادت میں ”تحفظ ناموس رسالت کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔

ویڈیو

اس کانفرنس Namoos e Risalat Conference میں تحفظ ناموس رسالت اور نبئ کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے وسیم رضوی کی گرفتاری Demand for arrest of Wasim Rizvi اور اُس ملعون کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شہر کے تمام علمائے کرام، دانشوران اور سماجی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علمائے کرام کا وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ

خاندانِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی کے اہم بزرگ شیخ طریقت حضرت منّان رضا خاں منّانی میاں نے کہا کہ 'وسیم رضوی کی کارکردگی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو رہی ہے۔ مسلمان اُس ملعون کے خلاف تمام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرا رہے ہیں، لیکن پولیس بھی مقدمہ درج کرنے کے علاوہ اُس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ اس سے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بھی ملعون وسیم رضوی کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

علمائے کرام کا وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ

اس کانفرنس میں رضا اکیڈمی Raza Academy کے بانی الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ جس طریقے سے ملعون سلمان رُشدی کی کتاب پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ بالکل اُسی طرح سے ملعون وسیم رضوی کی کتاب پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ پابندی عائد نہیں کرنے کی صورت میں ملک کی متعدد درگاہوں، خانقاہوں کے سجادہ نشین اور علماء، مشائخ، دانشوران اور سماجی کارکنان سڑکوں پر اتر کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

علمائے کرام کا وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ

مزید پڑھیں:

کانفرنس کے منتظم ”آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام“ کے جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ 'یہ کانفرنس ملعون وسیم رضوی کی ناپاک کتاب پر پابندی عائد کرانے اور اُس کی گرفتاری کے لئے منعقد کی گئی ہے۔ تاکہ نفرت کے سیاسی تاجر ملک میں مذہبی اختلافات اور تشدد کو ہوا دینے کی جرات نہ کر سکیں۔

علمائے کرام کا وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ

مولانا شہاب الدین نے مزید کہا کہ ملک کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آئین کے دائرے میں اپنے علاقائی تھانے میں جاکر وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔

علمائے کرام کا وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ

کانفرنس Namoos e Risalat Conference میں شرکت کرنے آئے مفتی سراج رضا، تحسینِ ملّت شعیب رضا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ ملک میں تمام مسلمان صبر اور تحمل سے کام لے رہے ہیں، اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کسی بات کا جواب دینے میں قاصر ہیں۔ ملک کا مسلمان آئینی نظام میں یقین کرتا ہے اور وہ ہر مسئلہ کا حل آئین کے دائرے میں ہی چاہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details