نوئیڈا:ریاست اترپردیس میں نوئیڈا پولیس نے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا جبکہ گینگ کے 12 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 36 ڈیسک ٹاپ، 36 سی پی یو، 15 لیپ ٹاپ، 8 اسمارٹ فونز، 32 پورٹ ڈائلر سسٹم، 135 سم کارڈ، 10 ہیڈ فون، 1 لاکھ 50 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے۔
تفتیش کے دوران پولیس کو ان سے بہت ہی اہم معلومات ملی ہیں۔ Scam Of Crores From Chinese Loan Application, Gang Busted, 12 Arrested
سیکٹر 63 میں کال سینٹر چل رہا تھا:
گوتم بدھ نگر کے ڈی سی پی کرائم ابھیشیک ورما نے بتایا کہ پولیس نے نوئیڈا کے سیکٹر-63 میں چھاپہ مارا اور ایک کال سینٹر کو بے نقاب کیا۔ اس کال سینٹر میں چائنیز ایپ کے ذریعے کم سے کم وقت میں قرضہ دیا جاتا تھا اور پھر ریکوری ہوتی تھی۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ملزمان قرض لینے والوں سے تصویریں لیتے تھے اور پھر انہیں فحش بنا کر ان کے گھر والوں اور رشتہ داروں کو بھیجتے تھے۔ قرض لینے والوں سے بدتمیزی بھی کرتے تھے۔
لوگوں کو مجبور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا:
تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب کوئی شخص انہیں پیسے مانگنے پر نہیں دیتا تھا تو وہ اس کی فحش تصاویر بنا کر گھر والوں کو بھیج دیتے تھے۔ اس کے بعد متاثرہ افراد لاج شرم کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہو جاتے تھے۔ ان لوگوں کی وجہ سے اب تک کئی لوگ خودکشی کر چکے ہیں۔ تاہم، یہ ابھی تفتیش کا معاملہ ہے کہ کتنے لوگ ان کا شکار ہوئے ہیں۔