تیج بہادر یادو نے سماجوادی پارٹی سے اپنا پرچہ داخل کیا تھا لیکن پرچے میں غلطیاں ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان کا پرچہ رد کر دیا تھا جس کے خلاف تیج بہادر یادو نے سپیم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
گذشتہ روز سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں جواب طلب کیا تھا۔ وارانسی پارلیمانی حلقے سے نریندر مودی کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے بی ایس ایف کے معطل جوان تیج بہادر یادو کا پرچہ نامزدگی الیکشن کمیشن نے رد کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔