رامپور: سپریم کورٹ نے سماجوادی پارٹی رہنما اعظم خاں SP Leader Azam Khan کو ایک اور بڑی راحت دیتے ہوئے ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع جوہر یونیورسٹی کی کچھ عمارتوں کو گرائے پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی حکومت کو نوٹس Notice to UP Government بھی جاری کیا ہے، جس میں سپریم کورٹ نے کہا کہ پہلی نظر میں ہی الہ آباد ہائی کورٹ کی ضمانت کی شرط صحیح نہیں دکھائی دیتی ہے۔
سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کے بعد جیل سے باہر آئے اعظم خاں Interim Bail To SP Leader Azam Khan کو آج سپریم کورٹ نے ایک اور بڑی راحت دی ہے۔ رامپور واقع اعظم خاں کی محمد علی جوہر یونیورسٹی Mohammad Ali Jauhar University کی 13 اعشاریہ 8 ہیکٹیئر اراضی پر چل رہے تنازع کے درمیان انہدامی کارروائی پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔