ایس بی آئی نے یو نو ایپ کی شروعات کی ہے، جس سے تمام طرح کی بینکنگ کی جا سکے گی، یہ سہولیت شروع کرنے والا ایس بی آئی ملک کا پہلا بینک بن گیا ہے۔
یو نو ایپ سے کیش نکالنے کے لیے موبائل ایپ سے میسیج بھیجنا ہوگا۔
اس کے بعد میسیج بھیجنے والے کو ایک نمبر بھیجا جآئے گا، آدھے گھنٹے کے درمیان یہ نمبر اے ٹی ایم مشین پر ٹائیپ کرتے ہی کیش آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔
خاص بات یہ ہے کہ کیش کا نمبر آپ کسی کو دیکر بھی ٹرانزیکشن کیا جا سکے گا۔ فی الحال ابھی یہ سہولیت صرف اسٹیٹ بینک میں ہے آگے اس میں تمام بینک کے اے ٹی ایم شامل کر لیے جائں گے۔
ایس بی آئی بینک افسران نے بتایا کہ اس ایپ کے آنے سے اے ٹی ایم کی کلوننگ اور اے ٹی ایم کا نمبر جان کر کیش نکالنے جیسے جرائم میں کمی ہو گی۔
سب سے خاص یہ ہے کہ اس ایپ سے تمام طرح کے بینکنگ کے دوسرے کام بھی کئے جا سکیں گے. مسلن لون وغیرہ کی درخواست بھی اس ایپ کے ذریعہ کی جا سکے گی۔