اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور میں صولت پبلک لائبریری تنازعات کا شکار - صولت پبلک لائبریری دنیا کی نادر و نایاب مطبوعات کا اہم کتب خانہ ہے

رامپور میں واقع صولت پبلک لائبریری آج آپسی تنازعات کا شکار ہے، لائبریری کے صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد سے لائبریری کے اراکین و ذمہ داران کے درمیان تنازع میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

رامپور میں صولت پبلک لائبریری تنازعات کا شکار
رامپور میں صولت پبلک لائبریری تنازعات کا شکار

By

Published : Sep 11, 2021, 8:59 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں واقع تاریخی صولت پبلک لائبریری ایک لمبے عرصہ سے آپسی تنازعات کا شکار ہے۔ وہیں گذشتہ دنوں کورونا سے ہونے والی اموات کے درمیان لائبریری کے صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد سے لائبریری اراکین و ذمہ داران کے درمیان تنازع میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ نیا تنازع لائبریری کے ایک گودام کے کرائے سے متعلق سامنے آیا ہے۔


اس سلسلے میں صولت پبلک لائبریری کے ایک سینئر رکن اور معروف سماجی کارکن سید قیصر میاں ایڈووکیٹ نے لائبریری کے موجودہ عہدیداروں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مختلف ذرائع سے پتا چل رہا ہے کہ لائبریری کی موجودہ کمیٹی کے عہدیدار گذشتہ صدر کی طے شدہ پالیسی کو درکنار کرکے ایسے فیصلے لے رہے ہیں۔ جس سے لائبریری پر لوگوں کو انگلی اٹھانے کا موقع فراہم ہو رہا ہے۔

ویڈیو

وہیں لائبریری کے ایک دیگر رکن دلن خان نے بتایا کہ لائبریری کے سابق صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد جب تک مستقل صدر کا انتخاب اور نئی کمیٹی تشکیل نہیں دی جاتی ہے، تب تک موجودہ کارگزار اور عہدیداروں کو ایسے فیصلے لینے سے گریز کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ صولت پبلک لائبریری دنیا کی نادر و نایاب مطبوعات کا اہم کتب خانہ ہے۔ وہیں رامپور میں صولت پبلک لائبریری کو عوامی، ادبی اور ایک بڑے سماجی ادارے کی حیثیت بھی حاصل ہے۔

گذشتہ دنوں کورونا سے ہونے والی اموات کے درمیان لائبریری کے صدر سین شین عالم کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد لائبریری کے ایک رکن اور صحافی ذیشان مراد خان کو کارگزار صدر بنایا گیا ہے۔ حالانکہ انتخاب کی ابھی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details