اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کے لیے ویٹ کی شرح میں 10 فیصد تک کا اضافہ - ویزا فیس بھی عائد

سعودی عرب حکومت نے عازمین حج کے لیے اس مرتبہ ویٹ کی شرح میں دس فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ویزا فیس بھی عائد کر دی ہے۔

عازمین حج کے لیے ویٹ کی شرح میں 10 فیصد تک کا اضافہ
عازمین حج کے لیے ویٹ کی شرح میں 10 فیصد تک کا اضافہ

By

Published : Nov 17, 2020, 1:02 PM IST

Updated : Nov 17, 2020, 3:15 PM IST

بریلی: کووڈ 19 کے پیش نظر تمام انتظامات کو تبدیل کرنے کی وجہ سے سفر حج کے لیے عازمین پر بھی اضافی خرچ کا وزن بڑھ جائےگا۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس برس عازمین حج کو رہنے کے لیے زیادہ جگہ دی جائےگی۔

یعنی عام طور پر دو عازمین حج کے لیے چار مربع فُٹ جگہ دی جاتی تھی، اس مرتبہ نو مربع اسکوائر فُٹ جگہ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عازمین حج کے لیے ویٹ کی شرح میں 10 فیصد تک کا اضافہ

سعودی عرب حکومت نے اس مرتبہ ویٹ کی شرح پاںچ فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد کر دی ہے۔

بریلی حج سیوا سوسائٹی نے حکومت سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اضافی فیس میں رعایت دی جائے۔ اس معاملے میں حکومت ہند سے بھی مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بریلی حج سیوا سوسائٹی نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ظاہر کہ عازمین حج کا بھی اس مصیبت سے دو چار ہونا لازمی ہے۔ ایسے میں سعودی عرب حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ تمام غیر ضروری ٹیکسی کو کم کرتی، لیکن حکومتِ سعودی عرب نے ٹیکسیز میں اضافہ کر دیا ہے۔

سوسائٹی کے بانی پمّی خاں وارثی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے اس اقدام سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ سفر حج کو اتنا مہنگا کرنا چاہتی ہے، جس سے عازمین کی تعداد خود بخود کم ہو جائے اور کووڈ 19 کے پیش نظر جو قوانین نافذ کیئے گئے ہیں، اُن پر عمل کرانے میں سہولت رہےگی۔

سوسائٹی نے عازمین حج کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس حج پر جانے سے مہروم عازمین کو اگلے برس جانے میں سہولت فراہم کرائے۔

اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے حکومت ہند سے بھی اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Nov 17, 2020, 3:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details