اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: سفر حج کا ارادہ کرنے والوں کی راہ مشکل - بھارت کے عازمین کو فکر

سعودی حکومت نے اس سال محدود تعداد میں غیر ملکی عازمین کو حج کی منظوری دی ہے لیکن سفر حج کے لیے ویکسینیشن کو لے کر جو شرائط رکھی گئی ہے،  اس نے بھارت کے عازمین کو فکر میں مبتلا کردیا ہے۔

میرٹھ۔: سفر حج کا ارادہ کرنے والوں کی راہ مشکل
میرٹھ۔: سفر حج کا ارادہ کرنے والوں کی راہ مشکل

By

Published : May 29, 2021, 7:54 PM IST

بھارت سے اس سال سفر حج کا ارادہ کرنے والوں کی راہ مشکل ہو سکتی ہے۔ دراصل سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے کورونا ویکسینیشن کی جو شرائط رکھی گئی ہے، ان کو وقت رہتے پورا کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

سعودی حکومت نے اس سال محدود تعداد میں غیر ملکی عازمین کو حج کی منظوری دی ہے لیکن سفر حج کے لیے ویکسینیشن کو لے کر جو شرائط رکھی گئی ہے، اس نے ہندوستان کے عازمین کو فکر میں مبتلا کردیا ہے۔

میرٹھ۔: سفر حج کا ارادہ کرنے والوں کی راہ مشکل

دراصل سعودی حکومت نے عازمین کے لیے جن ویکسین کے لگانے کی شرائط رکھی ہے، ان میں امریکہ کی فائزر ماڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور آکسفورڈ کی اسٹرا جینکا ہے جبکہ بھارت میں ابھی ان میں سے کوئی بھی ویکسین نہیں لگائی جا رہی ہے۔

میرٹھ۔: سفر حج کا ارادہ کرنے والوں کی راہ مشکل

ایسے میں بھارت سے سفر حج پر جانے کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے بڑی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔

میرٹھ۔: سفر حج کا ارادہ کرنے والوں کی راہ مشکل

میرٹھ میں ضلع جج کمیٹی اور جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کے مقامی ذمہ داران نے حکومت اور حج کمیٹی آف انڈیا کو ایک درخواست بھیج کر اس مسئلے پر سعودی حکومت سے بات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عازمین کے سفر حج پر جانے کی راہیں آسان ہو سکے۔

سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں، ان کو وقت پر پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ایسے میں حکومت ہند کو سعودی حکومت سے رابطہ کر عازمین کی سہولت کے لئے کوئی راستہ نکالنا ہوگا، تبھی بھارتی عازمین بھی سفر حج پر جا سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details