واضح ہو کہ بارہ بنکی شہر میں دھنوکھر چوراہے کے بعد سے سٹی بازار تک تقریباً 2 کلومیٹر تک سٹی بازار دور قدیم سے ہر جمعہ کو لگتی آ رہی ہے۔
اس بازار میں ضرورت کا تمام سامان مناسب قیمتوں پر ملتا ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں دور دراز سے لوگ خریداری کرنے آتے تھے۔
مزید پڑھیں:
رمضان اور اس کے آخری جمعہ کو اس بازار کی اہمیت میں اور اضافہ ہو جاتا تھا۔ عیدالفطر سے قبل آخری بازار ہونے کی وجہ سے یہاں لوگ عید کی تیاری کرنے کے لیے امڈ پڑتے تھے اور یہاں تل رکھنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی تھی، لیکن گذشتہ برس لاک ڈاؤن اور رواں برس کرفیو کی وجہ سے سٹی بازار لگانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اس کی وجہ سے عید کی تیاریاں کر رہے لوگوں کو تو پریشانی ہوئی ہی ہے، یہاں آنے ولے تاجروں کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا ہوگا۔