اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش اسمبلی انتخابات: سردار ولبھ بھائی پٹیل پارٹی میدان میں - اتول مشرا

نوئیڈا میڈیا کلب میں سردار ولبھ پٹیل پارٹی کے ریاستی صدر اتول مشرا نے بتایا کہ 'پارٹی آئندہ اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ امیدوار کو میدان میں اتارے گی۔'

اترپردیش اسمبلی انتخابات: سردار ولبھ پٹیل پارٹی میدان میں
اترپردیش اسمبلی انتخابات: سردار ولبھ پٹیل پارٹی میدان میں

By

Published : Sep 13, 2021, 8:43 PM IST

آئندہ اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سردار ولبھ پٹیل پارٹی نے بھی میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ اس کے لیے ایک ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ ایگزیکٹو کمیٹی پارٹی کے قومی نائب صدر کلپش بھائی پاریکھ کی ہدایات پر تشکیل دی گئی ہے۔

اترپردیس کے نوئیڈا میڈیا کلب میں سردار ولبھ پٹیل پارٹی کے ریاستی صدر اتول مشرا نے بتایا کہ 'پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پارٹی میں شامل ہوں۔' پارٹی ریاست کے عوام کے مفاد میں کام کرے گی۔'

اترپردیش اسمبلی انتخابات: سردار ولبھ پٹیل پارٹی میدان میں

یہ بھی پڑھیں: اتر پردیش میں لوگوں نے تبدیلی کا من بنالیا ہے: پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ 'پارٹی نے اب تک کئی عوامی تحریکیں منظم کی ہیں جن میں کسان، بے روزگار اور بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے مسائل کو اٹھایا گیا۔'

اتول مشرا نے کہا کہ 'پارٹی نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بدعنوانی کا معاملہ بھی بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے اور اسے مزید اٹھاتے رہیں گے۔ پارٹی نے ایگزیکٹو میں ایسے چہروں کو شامل کیا ہے جو عوام میں بہت مقبول ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details