اس موقع پر مہمان خصوصی ریاستی وزیر برائے دیہی ترقی راجیندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ نے متعدد اسکیمز کا افتتاح کیا اور متعدد اسکیمز کا مستفیض ہونے والوں کوسند سے بھی نوازا۔
راجیندر پرتاپ سنگھ نے سب سے پہلے سرس میلے کا معائنہ کیا، اس کے بعد انہوں نے ریاستی دیہی آمدنی مشن کی کتاب پریرنا کا افتتاح کیا۔
اس کے بعد انہوں وزیراعلیٰ جن آروگیہ میلہ اسکیم سمیت متعدد ترقیاتی اسکیمات کا افتتاح کیا۔
جن آروگیہ میلہ اسکیم سمیت متعدد ترقیاتی اسکیمات کا افتتاح راجیندر پرتاپ سنگھ نے اس موقع پر شاندار میلہ منعقد کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ اور ان کے افسران کے ساتھ ساتھ سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کی بھی جم کر تعریف کی۔