اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Coaching Classes in Azamgarh: سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کوچنگ سینٹر کا آغاز - Shibli Coaching Centre Launched in Sarai Meer

اترپردیش کے اعظم گڑھ میں سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک کوچنگ سینٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔ وہیں کوچنگ سینٹر کی شروعات پر علمی شخصیات نے سوسائٹی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ Sarai Meer Welfare Society Launches Free Coaching Center

Free Coaching Class in Azamgarh
سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کوچنگ سینٹر کا آغاز

By

Published : Jun 3, 2022, 8:55 PM IST

اعظم گڑھ: سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی نے شبلی کوچنگ سینٹر کا آغاز سرائے میر کھریواں موڑ پر کیا۔اس کام کے لیے الفلاح فرنٹ نے سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کی ستائش کی۔ اس موقع پر الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے عوام سے کوچنگ سینٹر میں بچوں کو بھیجنے کی اپیل کی۔ Shibli Coaching Centre Launched in Sarai Meer

اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مدرسۃ الاصلاح سرائے میر کے مفسر قرآن مولانا عمر اسلم اصلاحی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ کیا عالم اور جاہل برابر ہیں اس لیے کسی مسلمان کی شایان شان نہیں ہے کہ وہ ناخواندہ ہو اور حصولِ تعلیم کے لیے سب سے پہلے ذمہ داری سرپرست پر عائد ہوتی ہے کہ سب سے پہلے گھر میں تعلیم کا ماحول بنایا جائے تعلیم کے تئیں پوری بیداری کا ثبوت دیا جائے مولانا نے سوسائٹی کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اس کارہائے عظیم میں بے لوث تعاؤن دے رہے ہیں وہ آخرت کے لیے ذخیرہ تیار کر رہے ہیں۔ Sarai Meer Welfare Society Launches Free Coaching Center

سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کوچنگ سینٹر کا آغاز

ماسٹر ابو الکلام نے کہا کہ اس وقت تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے آج ہماری قوم کے نوجوانوں کی بہت افسوسناک بات ہے کہ موبائل میں اپنا مستقبل برباد کر رہے ہیں اور سب سے تکلیف کی بات تو یہ ہےکہ آج سرپرست اپنے بچوں کے تعلق سے کہتے کہ ہمارے بس میں نہیں تو وہ کس کے بس میں ہوگا اس لیے بچپن سے ہی ایسی تربیت دیں کہ بعد میں یہ نہ کہنا پڑے کہ میرا بیٹا میرے بس میں نہیں ہے۔تنظیم کے صدر ابوالکلام نے شبلی کوچنگ سینٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہا دیکھا یہ جارہا ہے کہ ہائی اسکول یا انٹر کے بعد ہمارے بچے تعلیمی سلسلہ منقطع کردیتے ہیں اور ہائی اور انٹر کی تعلیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہماری کوشش ہوگی ہم عوام سے رابطہ کرکے یہ معلوم کریں کہ آخر ہمارے بچے ہائی اور انٹر کے بعد تعلیمی سلسلہ ترک کیوں کر دیتے ہیں انہیں سرپرستی نہیں مل پا رہی ہے یا آگے کی تعلیم کے لیے حالات ساتھ نہیں دے رہیں تو اس کا بھی سوسائٹی انتظام کرے گی ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ تنظیم سے منسلک ہوں اور تنظیم کو تعاون کریں جو بچے آپ کی جانکاری میں ہوں جو ہائی اور انٹر کے بعد تعلیم ترک کر چکے ہیں ہم انہیں تعلیم سے دوبارہ منسلک کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرائے میر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کوچنگ سینٹر کا آغاز

سابق چیئرمین عبید الرحمٰن نے کہا کہ سوسائٹی نے اطمینان بخش طبی خدمات انجام دینے کے بعد اب فروغِ تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ہے جو قوم کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا،تنظیم کے نائب صدر ممتاز احمد قریشی نے کہا کہ سوسائٹی نے دیڑھ برسوں میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی بہت جلد سوسائٹی کا اپنا اسپتال ہوگا اور اسی میں کوچنگ سینٹر بھی چلیگا تنظیم کے تمام ارکان کا تعاون قابلِ مبارکباد ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے ارکان بلال ارشد، محمد شاہد، محمد زید، وسیم احمد عرف پپو، ڈاکٹر محمد فہد(اختری ہسپتال)، ڈاکٹر وسیم احمد، محمد یاسرسمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details