آستانہ عالیہ شاہ شرافتیہ میں منعقد ہونے والا سالانہ عرس امسال بھی حسب روایت آنے والی 26، 27، 28 اور 29 اکتوبر کو منایا جائےگا۔
یہ عرس گزشتہ پانچ دہائیوں سے حسب معمول میایا جاتا ہے، لیکن اس برس عرس پر کورونا وائرس کا اثر صاف نظر آئےگا۔
عرس انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق عرس کا انعقاد ہوگا اور تمام زائرین اپنے گھروں میں عرس کی تقریبات ادا کریں۔
بریلی میں واقع شاہ شرافت میاں کا سالانہ عرس اس برس کورونا وائرس کی گائڈ لائن کے تحت منایا جائے گا۔
عرس انتظامیہ نے 53 ویں عرس کے انعقاد پر واضح طور پر تاکید کی ہے کہ عرس کے تمام تقریبات حسب معمول ادا کیے جائیں گے، لیکن مزار اور مہمان خانے میں مریدین، زائرین اور عقیدت مندوں کا ہجوم نظر نہیں آئےگا۔
انتظامیہ نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے جاں نثارانِ شاہ شرافت میاں کو یہ تاکید کی ہے کہ وہ درگاہ کے اطراف میں نظر آنے کے بجائے اپنے گھروں میں ہی عرس کی روحانیت کو محسوس کریں اور بروز قل شریف اپنے گھروں میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں۔
موجودہ حالات ہجوم جمع کرنے کے لیے ابھی سازگار نہیں ہے۔ لہذا مرکزی حکومت نے عوام کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لیئے جو گائڈ لائن جاری کی ہے اس پر عمل کریں۔