اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماجوادی پارٹی کی خواتین ونگ کا احتجاج

سماجوادی پارٹی کی خواتین ونگ نے اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔

سماجوادی پارٹی کی خواتین ونگ کا احتجاج

By

Published : Aug 22, 2019, 11:49 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:44 PM IST

یوگی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، اسی کے چلتے سماجوادی پارٹی کی خواتین ونگ نے کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

سماجوادی پارٹی کی خواتین ونگ کا الزام ہے کہ ریاست میں خواتین اور چھوٹی بچیوں کے خلاف جنسی جرائم کے واردات، لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے اور چوری چوری ڈکیٹی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سماجوادی پارٹی کی خواتین ونگ کا احتجاج
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ متذکرہ کیے گئے مسائل کو لے کر خواتین ونگ نے جم کر یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اترپردیش کی یوگی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اس کے خلاف مورچہ کھول دیا۔

سپا پارٹی کی لکھنؤ ضلع صدر (خواتین) پریم لتا یادو نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ علاقے میں لا انڈ آرڈر پوری طرح پھیل ہو چکا ہے۔ظالم مظلوم پر ظلم ڈھارہے ہیں چھوٹی بچی اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو بے تحاشا بٹھایا جا رہا ہے۔سپا پارٹی کی خواتین ونگ سڑک پر اتر کر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یوگی حکومت اس طرف توجہ نہیں دیتی ہم لوگ عوام کی بھلائی کے لیے احتجاج کرتے رہیں گے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details