میرٹھ: مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کسان یونینوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے، اس دوران آج میرٹھ کے ضلع ہیڈ کواٹرز پر بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے سنیکت کسان مورچہ کے بینر تلے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جم کر احتجاج کیا گیا۔ Sanyukt Kisan Morcha Protest Against Agneepath Scheme
اس دوران بھارتیہ کسان یونین نے اگنی پتھ اسکیم کے ساتھ بی جے پی حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسیوں کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے زرعی قوانین کی طرح اس فیصلے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اگنی پتھ اسکیم کو واپس نہ لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
Protest Against Agneepath scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سنیکت کسان مورچہ کا احتجاج - اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سنیوکت کسان مورچے کا احتجاج
میرٹھ کے ضلع ہیڈ کواٹرز پر بروز پیر کو بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے سنیکت کسان مورچہ کے بینر تلے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا اور مرکزی حکومت سے اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ Sanyukt Kisan Morcha protest against Agneepath scheme
کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی جگہ اب خود سڑکوں پر اتر کر ان کی لڑائی لڑیں گے اور ذرعی قوانین کی طرز پر اس اسکیم کو بھی واپس لینے کے لیے حکومت کو مجبور کریں گے۔ Sanyukt Kisan Morcha protest against Agneepath scheme
مزید پڑھیں:
واضح رہے مغربی اترپردیش کے سبھی اضلاع کے ہیڈکواٹرز پر آج جس طرح سے سنیکت کسان مورچہ کی جانب اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کسانوں کا یہ احتجاج تحریک کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔