میرٹھ: مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف سنیوکت کسان مورچہ نے دہلی کے سرحد پر تقریبا ایک سال تک احتجاج کیا تھا جس کے بعد مودی حکومت نے زرعی قوانین کے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کسانوں کے متعدد مطالبات کو پورا کرنے کی بات کہی تھی لیکن تقریبا دو ماہ گزرنے کے بعد بھی کسانوں کے مطالبات جوں کے توں ہیں۔
مرکزی حکومت کی اس وعدہ خلافی سے ناراض کسان مورچہ اب بی جے پی کو سزا دو کے عنوان سے ملک گیر سطح پر مہم چلا رہی ہے Sanyukt Kisan Morcha Campaign Against BJP جس میں بی جے پی کو کسان مخالف جماعت قرار دیتے ہوئے انتخابات میں عوام سے اس کے خلاف ووٹ کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔