اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sant Dev Murari Bapu Arrested: خودکشی کی دھمکی کے بعد سنت دیو مراری باپو گرفتار - متھرا میں سنت دیو مراری باپو

متھرا میں سنت دیو مراری باپو نے خودکشی کی دھمکی Sant Dev Murari Bapu Warning To Suicide کے بعد ہائی وولٹیج ڈرامہ High Voltage Drama کیا۔ پولیس نے دیو مراری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ سنت دیو مراری باپو نے پریس نوٹ میں لکھا کہ 'میں انتہائی افسوس کے ساتھ مطلع کر رہا ہوں کہ میں دیو مراری باپو قومی صدر شری کرشنا جنم بھومی، میں ایک دسمبر 2021 کو دوپہر 2 بجے اپنی رہائش گاہ آنند واٹیکا ورنداون میں میڈیا کے سامنے خودکشی کرنے جا رہا ہوں۔

متھرا: خودکشی کی دھمکی کے بعد سنت دیو مراری باپو گرفتار
متھرا: خودکشی کی دھمکی کے بعد سنت دیو مراری باپو گرفتار

By

Published : Dec 1, 2021, 5:17 PM IST

ورنداون تھانے میں ایک خاتون نے سنت دیو مراری باپو Sant Dev Murari Bapu Arrested سمیت تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس کے بعد بدھ کو سنت دیو مراری باپو نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ Chief Minister Yogi Adityanath سمیت کئی پولیس افسران پر انہیں پھنسانے کا الزام لگایا ہے۔

Sant Dev Murari Bapu Arrested: خودکشی کی دھمکی کے بعد سنت دیو مراری باپو گرفتار

سنت دیو مراری باپو نے دوپہر 2 بجے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی وارننگ دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دیو مراری باپو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس جب دیو مراری باپو کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچی تب انہوں نے ہائی وولٹیج ڈرامہ کیا۔

متھرا: خودکشی کی دھمکی کے بعد سنت دیو مراری باپو گرفتار

سرکل آفیسر رام موہن شرما نے بتایا کہ مراری باپو پر مارپیٹ کا الزام لگایا گیا ہے، اس کی سچائی کا پتہ تحقیقات کے بعد ہی چلے گا۔ باپو جی نے پولیس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے منگل کو باپو سے درخواست کیا تھا کہ آپ اپنا موقف پیش کریں، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ سنت دیو مراری باپو کو کسی نے نشانہ نہیں بنایا۔

سرکل آفیسر نے بتایا کہ دیو مراری خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے تھے۔ اس دوران وہ چاقو سے اپنے ہاتھ کی رگ کاٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے بعد باپو کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

دراصل سنت دیو مراری سمیت تین لوگوں پر جان سے مارنے کی دھمکی، غیر اخلاقی سلوک اور غیر قانونی وصولی کا الزام لگاتے ہوئے ورنداون کی ایک خاتون نے شکایت درج کرائی تھی اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس کے بعد سنت دیو مراری باپو نے پولیس پر 6 دسمبر کو ان کے پروگرام کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔ اسی دوران دوپہر میں دیو مراری باپو نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے خودکشی کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں: marriage dispute: شوہر کی دوسری شادی میں بیوی کا ہائی وولٹیج ڈرامہ

سنت دیو مراری باپو نے پریس نوٹ میں لکھا ہے کہ 'میں انتہائی افسوس کے ساتھ مطلع کر رہا ہوں کہ میں دیو مراری باپو قومی صدر شری کرشنا جنم بھومی، میں ایک دسمبر 2021 کو دوپہر 2 بجے اپنی رہائش گاہ آنند واٹیکا ورنداون میں میڈیا کے سامنے خودکشی کرنے جا رہا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے خلاف 29 نومبر کی رات ورنداون تھانے میں پولیس نے چھیڑ چھاڑ، جان سے مارنے کی دھمکی وغیرہ کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details