مرادآباد:یوپی بورڈ امتحان کا نتیجہ منظر عام پر آنے کے بعد کامیاب طلبا و طالبات کے چہرے پر مسرت دیکھی جارہی ہے، ریاست کے شہر مراد آباد کی اگر بات کی جائے تو مرادآباد کے بی ایس ایم اسکول کی طالبہ سنسکرتی ٹھاکر نے ریاست بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ Moradabad’s Sanskriti Thakur Got Second Rank۔ سنسکرتی ٹھاکر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ’میری کامیابی کے پیچھے میری ماں کا آشیرواد اور ان کی محنت پوشیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ میں 24 گھنٹے میں تقریباً 12 گھنٹے پڑھائی کرتی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ آگے چل کر آئی اے ایس بننا چاہتی ہیں۔
سنسکرتی ٹھاکر نے مزید کہا کہ میں ان لڑکیوں کو مشورہ دینا چاہتی ہوں جو امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ زیادہ سے زیادہ وقت مطالعہ اور پڑھائی میں صرف کریں، انٹرنیٹ اور موبائل کے بے جا استعمال سے گریز کریں، سنسکرتی ٹھاکر کو ان کے اس نمایاں مقام کے حاصل کرنے کے بعد ان کے رشتہ داروں نے انہیں مٹھائی کھلاکر اور ان کی شال پوشی کی اور تمام لوگوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔