علی گڑھ: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ آج علی گڑھ میں منعدہ ایک اجلاس میں شرکت کرنے پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے صحافی دانش صدیقی کی موت سے متعلق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا "بہادر صحافی کے لئے وزیراعظم نے تعزیت تک پیش نہیں کی"۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کرنے والے رائٹر کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قندھار میں ہلاک ہونے کے بعد سے سیاسی و سماجی شخصیات دانش صدیقی کی بہترین اور ایماندار صحافت کو یاد کرتے ہوئے ان کی موت پر افسوس ظاہر کررہے ہیں۔ لیکن وزیر اعظم کی جانب سے مرحوم صحافی دانش صدیقی کو ان تعزیت پیش نہیں کیا گیا۔
صحافی دانش صدیقی کی موت پر سنجے سنگھ کی وزیراعظم پر تنقید - عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ
رائٹر کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قندھار میں موت ہونے کے بعد سے سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مسلسل انہیں تعزیت پیش کی جارہی ہے، لیکن وزیر اعظم کی جانب سے مرحوم صحافی دانش صدیقی کو اب تک تعزیت پیش نہیں کیے جانے پر سوال کیا جارہا ہے۔
صحافی دانش صدیقی کی موت پر سنجے سنگھ کی وزیراعظم پر تنقید
سنجے سنگھ نے مزید کہا "افغانستان کے صدر نے افسوس ظاہر کیا، دنیا کے تمام صحافیوں نے افسوس ظاہر کیا، ملک کے مختلف وزیراعلیٰ افسوس ظاہر کررہے ہیں۔ لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم آپ طالبانی دہشت گردوں کے خلاف بولنے سے ڈرتے کیو ہیں۔ آپ بھارت ماتا کے کیسے لال ہیں جو طالبانی دہشت گردوں کے خلاف بولنے سے ڈرتے ہیں۔ ایک بہادر فوٹو جرنلسٹ شہید ہو گیا اور آپ اس کے لیے ایک لفظ نہیں بول سکے تو یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔