اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے سابق ضلع صدر کا قتل - نجے کھوکھر کا قتل

سنجے کھوکھر تین سال تک باغپت میں بی جے پی کے ضلع صدر رہے اور ان کے دور میں پارٹی نے بڑوت اور باغپت اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

بی جے پی کے سابق ضلع صدر کا قتل
بی جے پی کے سابق ضلع صدر کا قتل

By

Published : Aug 11, 2020, 11:15 AM IST

اترپردیش کے ضلع باغپت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور سابق ضلع صدر سنجے کھوکھر کو جرائم پیشہ افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

منگل کے روز یہ اطلاع پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار سنگھ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ چھپرولی کے علاقے تلواڑہ کے رہنے والے 52 سالہ کھوکھر آج صبح اپنے ٹیوب ویل کی طرف سیر کے لئے جارہے تھے۔

اسی دوران پہلے ہی سے گھات لگائے بیٹھے تین جرائم پیشہ افراد نے ان پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر وہ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس شدت سے قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنجے کھوکھر تین سال تک باغپت میں بی جے پی کے ضلع صدر رہے اور ان کے دور میں پارٹی نے بڑوت اور باغپت اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details