سنی علمائے کرام کے مطابق الکوحل سینیٹائزر میں موجود ہے ، جو اسلام میں ممنوع ہے۔ اس وجہ سے، سینیٹائزر سے مساجد کو صاف نہیں کرسکتے ہیں اور جو لوگ نماز پڑھتے ہیں وہ سینیٹائزر کا استعمال نہیں کرسکتے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے مفتی توحید رضا نے سینیٹائزر کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علمائے کرام نے بیان دیا کہ الکوحل کو سینیٹائزر میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اسلام میں شراب حرام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد ایک مقدس جگہ ہے اور کسی بھی مقدس جگہ کو الکوحل جیسی آلودہ چیز سے نہیں صاف کیا جاسکتا۔