کانفرنس کے دوران بھارتیہ کسان یونین Bharatiya Kisan Union کے رہنما راکیش ٹکیت نے ملک میں حالات ٹھیک نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت ایم ایس پی پر گارنٹی قانون نہیں بنانا چاہتی ہے۔
Samyukt Kisan Morcha Campaign Against BJP: سنیوکت کسان مورچہ کی جانب سے 'بی جے پی کو سزا دو' عنوان سے مہم چلائی جا رہی انہوں نے بی جے پی کو سزا دو مہم کے تحت عوام سے اپیل کی کہ جو بھی حکومت کا نمائندہ ان سے ووٹ کی اپیل کرنے آتا ہے، ان سے اسکول، ہسپتال، مہنگائی اور سڑک کے بارے میں ضرور پوچھیں اور دہلی میں 13 ماہ تک احتجاج کیوں ہوا؟ اس پر بھی سوال کریں۔ Samyukt Kisan Morcha Campaign Against BJP
Samyukt Kisan Morcha Campaign Against BJP: سنیوکت کسان مورچہ کی جانب سے 'بی جے پی کو سزا دو' عنوان سے مہم چلائی جا رہی راکیش ٹکیت نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔ سازش کے تحت ایک برادری کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ بی جے پی مغربی اتر پردیش میں خاص کر مظفرنگر میں نفرت کا میچ کھیلنا چاہتی ہے۔ اس کے ذریعے وہ ہندو اور مسلمان کے درمیان درار پیدا کرنا چاہتی ہے لیکن اب یہاں کی عوام ان کی تمام سازشوں کو سمجھ چکی ہے۔
Samyukt Kisan Morcha Campaign Against BJP: سنیوکت کسان مورچہ کی جانب سے 'بی جے پی کو سزا دو' عنوان سے مہم چلائی جا رہی انہوں نے کہا کہ شہید کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے وہ اب ملک گیر پیمانے پر جہاں کہیں بھی الیکشن ہو رہے ہیں، سنیوکت کسان مورچہ کے اراکین وہاں جاکر بی جے کے خلاف ماحول بناکر اس کو سزا دلانے کا کام کریں گے۔ Samyukt Kisan Morcha Campaign Against BJP
یہ بھی پڑھیں: Rakesh Ticket criticizes BJP: 'تیرہ ماہ کی تحریک کے بعد اب بھی بتانا پڑے گا، کسے ووٹ کرنا ہے'
واضح رہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات سات مرحلوں میں ہونے ہیں۔ ایسے میں سنیوکت کسان مورچہ کے ممبران بی جے پی کو سزا دو مہم کے تحت ماحول بنا رہے ہیں، ایسے میں اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ مورچہ کی اپیل بی جے پی کے لیے کتنا نقصان دہ ثابت ہوتی ہے یہ تو نتائج کے بعد ہی طے ہو سکے گا۔ Samyukt Kisan Morcha Campaign Against BJP