اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sambhal Father Kills Son باپ نے چھ سالہ معصوم بیٹے کا بے دردی سے قتل کر دیا - father kills son

اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں ظالم باپ نے 6 سالہ معصوم بچے کو بے دردی سے قتل کرکے لاش گنے کے کھیت میں پھینک دیا اور تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دیا۔ Father Kills 6 Years Old Son

باپ نے 6 سالہ معصوم بیٹے کا بے دردی سے قتل کر دیا
باپ نے 6 سالہ معصوم بیٹے کا بے دردی سے قتل کر دیا

By

Published : Jan 9, 2023, 11:22 AM IST

سنبھل:اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے چندوسی تھانے کے سجنی گاؤں میں دھرمیش نام کے شخص نے تھانے میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی، تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ دھرمیش اپنے ہی بیٹے کو ناجائز سمجھتا تھا، جس کی وجہ سے اس نے معصوم کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ایس پی چکریش مشرا کے مطابق 5 جنوری کو بچے کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے والد نے درج کروائی تھی، جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے گاؤں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تو معصوم کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی۔
The father brutally murdered the 6-year-old innocent child
ایس پی نے بتایا کہ معصوم لاپتہ نہیں ہوا تھا بلکہ اس کے والد دھرمیش نے جوتے کے تسمے سے معصوم کا گلا دبا کر لاش کو گنے کے کھیت میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم دھرمیش کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے وہ بیوی سے مسلسل جھگڑا کرتا تھا اور بچے کو بری طرح سے مارتا پیٹتا تھا اسی دوران پانچ جنوری کو باپ نے بچے کو کھیت میں لے جا کر بے دردی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ قاتل باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے، فی الحال مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Faizan Murder Case فیضان کے قتل کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس سرگرم، دو ملزم گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details