اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: سماجوادی پارٹی کے کارکنان کا احتجاج

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے کہنے پر پورے اُترپردیش میں سماجوادی پارٹی کے رہنماؤن نے اپنے اپنے ضلع میں موجودہ حکومت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔

کارکنان کا احتجاج

By

Published : Aug 9, 2019, 7:51 PM IST

آج سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے علی گڑھ میں بھی ریاستی و حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے بعد پولیس نے احتجاج کو روکا اور کارکنان پر لاٹھی چارج کیا۔

اس کے بعد امروہہ میں بھی سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں و سیکڑوں کارکنان نے ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
یہ احتجاج سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے کہنے پر کیا گیا تھا۔

اس موقع پر امروہہ کے رکن اسمبلی محبوب علی نے کہا کہ آج قانون نامی چیز ختم ہوگئی ہے۔ قتل ، ڈکیتی اور جرائم معمول بن چکے ہیں۔ جس کے سبب آج یہ احتجاج کیا گیا ہے۔

کارکنان کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details