اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سماجوادی کارکنان نے روڈویز بس اسٹاپ پر جبراً پارک کی گاڑیاں - سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو

سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے پروگرام کے دوران ریلی میں آئے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے حکومتی روڈویز بس اسٹاپ پر جبراً اپنی گاڑیاں پارک کر دی۔

بارہ بنکی: سماجوادی کارکنان نے روڈویز بس اسٹاپ پر جبراً پارک کی گاڑیاں
بارہ بنکی: سماجوادی کارکنان نے روڈویز بس اسٹاپ پر جبراً پارک کی گاڑیاں

By

Published : Mar 27, 2021, 10:24 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ہفتہ کے روز سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے پروگرام کے دوران ریلی میں آئے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے حکومتی روڈویز بس اسٹاپ پر جبراً اپنی گاڑیاں پارک کر دی۔

بارہ بنکی: سماجوادی کارکنان نے روڈویز بس اسٹاپ پر جبراً پارک کی گاڑیاں

دراصل بس اسٹاپ کے قریب سابق مرکزی وزیر مرحوم بینی پرساد ورما کے مجسمے کی نقاب کشائی کا پروگرام تھا۔ اس پروگرام میں اکھلیش یادو کو بھی شرکت کرنا تھا۔ بس اسٹاپ مجسمے کے قریب ہونے کی وجہ سے کارکنان نے وہیں گاڑی پارک کرنا شروع کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ روڈویز انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود سماجوادی پارٹی کارکنان گاڑی وہیں پارک کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: 'مرکز نظام الدین اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو بدنام کرنے کی منظم کوششیں ناکام ہوئیں'

واضح رہے کہ روڈویز بس اسٹاپ ایک عوامی جگہ ہے، کارکنان کی گاڑی پارک ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روڈویز انتظامیہ اس معاملے کی شکایت بھی کی ہے لیکن ابھی تک گاڑی پارک کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details