طلبا یونین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی کے کارکن ملک بھر میں نریندر مودی کی یوم پیدائش منا رہے ہیں جہاں ایک طرف ملک بھر میں بیروزگاری اور مہنگائی بڑھتی جارہی ہے تو ایسے میں نریندر مودی کو اپنا یوم پیدائش نہیں منانا چاہیے۔
سماج وادی طلبا یونین کا حکومت کے خلاف احتجاج - وزیر اعظم نریندر مودی
سماج وادی پارٹی طلبا یونین کے کارکن اور عہدے داروں نے آج ضلع کلکٹریٹ پر احتجاج کر گورنر کو ایک میمورنڈم روانہ کیا۔
سماج وادی طلبا یونین کا بی جے پی کے خلاف احتجاج
سماج وادی پارٹی طلبا یونین کے اراکین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ 'جو سرکار نکمی ہے وہ سرکار بدلنی ہے' جو ملک کا وزیراعظم روزگار نہ دے سکے اور ملک کی بڑی بڑی کمپنیوں اور سرکاری جائیداد کو بیچ رہا ہو ایسے وزیر اعظم کی ملک کو ضرورت نہیں ہے۔