اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان رہا کر دیے گئے - بھگوت سرن گنگوار

پولس نے سخت رُخ اختیار کرتے ہوئے تمام سماجوادی لیڈران کو حراست میں لے لیا اور بسوں میں بٹھاکر پولیس لائن لے گئی۔ وہاں کچھ دیر کے بعد نجی مُچلکوں پر تمام لیڈران کو رہا کر دیا گیا۔

Samajwadi Party workers released in Bareilly
بریلی میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان رہا کر دیے گئے

By

Published : Dec 7, 2020, 9:08 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کاشتکاروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد بریلی میں پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے پولیس کا معقول انتظام کیا تھا۔

بریلی میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان رہا کر دیے گئے

سماجوادی پارٹی کے رہنما، عہدے داران اور چ نکلے، پولیس نے تمام لیڈران کو حراست میں لے لیا اور پولیس لائن لے جاکر رہا کر دیا۔

سماجوادی پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے صبح سے ہی پارٹی دفتر کی پیش بندی کر رکھی تھی۔ کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں نے پارٹی دفتر کے گیٹ کا گھیراؤ کر لیا تھا۔

کافی دیر تک پولیس افسران اور لیڈران کے مابین مظاہرہ ملتوی کرنے پر بحث و مباحثہ ہوتا رہا، لیکن آخرکار سماجوادی لیڈران سڑکوں پر اتر آئے اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

پولس نے سخت رُخ اختیار کرتے ہوئے تمام سماجوادی لیڈران کو حراست میں لے لیا اور بسوں میں بٹھاکر پولیس لائن لے گئی۔ وہاں کچھ دیر کے بعد نجی مُچلکوں پر تمام لیڈران کو رہا کر دیا گیا۔

سماجوادی پارٹی کے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی اور دو مرتبہ وزیر رہے بھگوت سرن گنگوار کو پولیس نے گھر کے باہر حراست میں لے لیا اور تھانہ پریم نگر لے جایا گیا، مظاہرہ ختم ہونے کے بعد اُنہیں بھی رہا کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details