اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: کسانوں کی حمایت میں ایس پی کارکنان کا احتجاج - سماجوادی پارٹی، کانگریس سمیت درجنوں پارٹیوں اور متعدد تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا

مرکزی حکومت کے ذریعے پاس کرائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ آج میرٹھ میں کسانوں کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کی جانب سے کسان یاترا نکالی گئی اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے بہت سے کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

samajwadi party workers protest in support of farmers in meerut uttar pradesh
میرٹھ: کسانوں کی حمایت میں ایس پی کارکنان کا احتجاج

By

Published : Dec 7, 2020, 9:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں تین نئے زرعی قوانین کے خلاف سماجوادی پارٹی کی جانب سے کسان یاترا اور بھارت بند کی حمایت كو لیکر پارٹی کارکنان كو پولیس کی طرف سے کسان یاترا نہ نکالنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ لیکن لکھنؤ میں اکھیلیش یادو کی گرفتاری کے بعد میرٹھ میں پارٹی رہنماؤں نے پولیس کی بات نہ مانتے ہوئے کسان یاترا نکالی اور حکومت کا پتلا نذر آتش کیا، جس کے بعد پولیس نے سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

میرٹھ: کسانوں کی حمایت میں ایس پی کارکنان کا احتجاج

بتا دیں کہ احتجاج کے دوران ایس پی کارکنان نے حکومت کا پتلا نذر آتش کیا جس کے بعد پولیس اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان میں جھڑپ ہوگئی۔ لیکن بعد میں پولیس نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے کارکنان كو حراست میں لیکر ماحول کو قابو کیا۔

میرٹھ: کسانوں کی حمایت میں ایس پی کارکنان کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے بھارت بند کو اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت حاصل

میرٹھ: کسانوں کی حمایت میں ایس پی کارکنان کا احتجاج

اس درمیان ایس پی کارکنان نے بتایا کہ حکومت كورونا کے نام پر عوام كو ڈرا رہی ہے تاکہ عوام اس کالے قانون کی مخالفت نہ کر سکیں۔

میرٹھ: کسانوں کی حمایت میں ایس پی کارکنان کا احتجاج

بتا دیں کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے، جس کی سماجوادی پارٹی، کانگریس سمیت درجنوں پارٹیوں اور متعدد تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details