اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کا احتجاج

'وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی تھی کہ ہم مسلمانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں قلم دیں گے لیکن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مسلمانوں کے ہاتھوں میں چاقو دینا چاہتے ہیں۔'

مرداباد میں سماج وادی پارٹی کا احتجاج
مرداباد میں سماج وادی پارٹی کا احتجاج

By

Published : Jan 22, 2021, 7:09 AM IST

Updated : Jan 22, 2021, 9:04 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کلکٹریٹ پر سماج وادی پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما یوسف ملک کی قیادت میں کارکنان اور عہدیداروں نے امبیڈکر پارک سے ڈی ایم دفتر تک مارچ نکالا۔

ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ گورنر کو ایک یاد داشت سونپا اور مانگ کی کہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جو 1400 بیگہہ زمین جسے حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اسے فوری طور پر واپس کرے۔ کیوں کہ ہم اس تاناشاہی رویے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

یوسف ملک نے ڈیم ایم سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ہم اعظم خان کی حمایت میں یکم فروری کو رامپور ڈی ایم دفتر کے سامنے ہزاروں لوگوں کے ساتھ احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی تھی کہ ہم مسلمانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں قلم دیں گے لیکن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مسلمانوں کے ہاتھوں میں چاقو دینا چاہتے ہیں۔

Last Updated : Jan 22, 2021, 9:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details