اردو

urdu

'حکومت اظہار رائے کی آزاد كو ختم کرنا چاہتی ہے'

By

Published : Sep 19, 2020, 10:19 PM IST

میرٹھ میں صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے اور ضلع میں بڑھ رہی قتل اور لوٹ کے وارداتوں کے خلاف آواز بلند کرنا اب سماجوادی کارکنان کے لیے پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔

Samajwadi Party workers protest against the government's performance in Meerut
'حکومت اظہار رائے کی آزاد كو ختم کرنا چاہتی ہے'

پچھلے دنوں شہر میں ہوئی زہریلی شراب سے اموات کا معاملہ ہو یا پھر لوٹ اور قتل کی وارداتوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے سماجوادی رہنما اتل پردھان کے خلاف سنگین کیس دائر کرنا۔ ان سب کے خلاف آج سماجوادی کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ آفس پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

'حکومت اظہار رائے کی آزاد كو ختم کرنا چاہتی ہے'

سماجوادی لیڈر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزاد كو ختم کرنا چاہتی ہے، تاکہ سرکار کے کالے کارنامے عوام کے سامنے نہ آ سکیں۔ اظہار رائے کی آزادی ہر عام و خاص كو ہے اور آزاد ملک میں حق بات كو کہنا اگر جرم ہے تو کہیں نہ کہیں اظہار رائے کی آزادی کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details