اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کے اراکین کا احتجاج

سماج وادی پارٹی کے اراکین نے ایس پی دفتر سے بیل گاڑی پر بیٹھ کر سفر کیا۔ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم سونپا۔

سماج وادی پارٹی کارکنوں نےاحتجاج کیا
سماج وادی پارٹی کارکنوں نےاحتجاج کیا

By

Published : Jun 25, 2020, 7:43 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اراکین نے جمعرات کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم ضلع انتطامیہ کو سونپا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع صدر لال بہار یادو کی قیادت میں کارکنوں نے ایس پی دفتر سے بیل گاڑی پر بیٹھ کر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کئے جانے کے خلاف ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم سونپا۔

ضلع صدر نے کہا کہ جس طرح سے حکومت ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ اس سے عوام میں اشتعال ہے۔ اس اضافے سے کسان، مزدور، تاجر، بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سماج کا ہر طبقہ متاثر ہے۔

حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اس کو عوام کے دکھ تکلیف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار جون سے لگاتار ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب ڈیزل پیٹرول سے زیادہ مہنگا ہوا ہے۔ عوام کو بی جے پی حکومت یہی اچھے دن دکھانا چاہتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details