اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سماج وادی پارٹی کا زرعی قانون کے خلاف احتجاج

پارلیمنٹ میں پاس ہو چکے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اسی طرح ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی نے قوانین کے خلاف پھر سڑک پر اتر کر احتجاج کیا۔

march on foot against agricultural laws in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں سماج وادی پارٹی کا زرعی قانون کے خلاف احتجاج

By

Published : Sep 28, 2020, 10:02 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان زرعی قوانین کا پتلا نظر آتش کرنا چاہتے تھے اور پیدل مارچ کرکے ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دینا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں بیچ راستے میں ہی روک دیا۔

بارہ بنکی میں سماج وادی پارٹی کا زرعی قانون کے خلاف احتجاج

دراصل، سماجوادی پارٹی کے قومی صدر کی اپیل پر پارٹی کارکنان چھایا چوراہے واقع پارٹی دفتر سے کلکٹریٹ آفس تک پیدل مارچ اور انتظامیہ کو میمورنڈم دینا چاہتے تھے۔

اس دوران وہ زرعی قوانین کا پتلا بھی نظر آتش کرنا چاہتے تھے۔ لیکن جیسے ہی ایس پی کارکنان جمع ہوئے، پولیس نے ان کا پتلا ان سے چھین لیا۔ اس کے بعد انہیں آگے جانے نہیں دیا گیا۔

بارہ بنکی میں سماج وادی پارٹی کا زرعی قانون کے خلاف احتجاج

ایس پی کارکنان حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھ ہی رہے تھے کہ پولیس نے انہیں لکھنؤ-فیض آباد روڈ کے قریب ہی روک دیا۔ اس دوران پولیس اور ایس پی کارکنان میں بحث بھی ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details