اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کا مون برت - اترپردیش کی خبریں

ہاتھرس واقعے کی مذمت اور زرعی قانون کی مخالفت میں سماجوادی رہنما و کارکنان نے برہمی کا اظہار کیا۔

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کا مون ورت
میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کا مون ورت

By

Published : Oct 3, 2020, 12:02 PM IST

ریاست اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی جانب سے ضلع میرٹھ کے کمشنری پارک میں ہزاروں سماجوادی کارکنان نے صوبائی حکومت کے خلاف دو گھنٹے کا مون برت رکھا۔اس طرح یوگی حکومت کے خلاف انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کا مون ورت

اس موقع پر سماج وادی رہنما شاہد منظور نے کہا کہ یہ مون ورت یوگی حکومت کی عوام دشمن پالیسز کے خلاف منعقدکیا گیا۔ہاتھرس واقعہ اور کسان مخالف زرعی قانون کی مخالفت کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مسلسل یوگی حکومت کی عوام دشمن پالیسز کے خلاف جدوجہد کررہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ہاتھرس اجتماعی جسنی زیادتی اور قتل واقعے نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ بتایا گیا کہ متاثرہ لڑکی کی آخری رسومات اہل خانہ کو بتائے بغیر پولیس نے ادا کردیے۔ اس واقعے پر کئی سوال کھڑے ہورہے ہیں جس کے جواب حکومت اور انتظامیہ کو دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کینڈل مارچ

ABOUT THE AUTHOR

...view details