اترپردیش سہارنپور کے دیوبند علاقے میں، سماج وادی پارٹی کی جانب سے کسان سوابھیمان سمیلن Kisan Swabhiman Samelan کا انعقاد دیوی کنڈ پرواقع میلہ گراونڈ میں کیا گیا۔ جس میں سابق کابینی وزیر پروفیسر ابھیشیک مشرا نے سماجوادی پارٹی کی کارکردگی کا ذکر کرتےہوئے موجودہ بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔
پروگرام میں کارکنان نے شرکت کی Workers Attend the Program لیکن پارٹی کے اندر گروپ بندی کی وجہ سے حسب توقع اس پروگرام میں بھیڑ نظر نہیں آئی اور خالی پڑی کرسیاں دیکھ کر پروفیسر ابھیشیک مشرا بھی چونک گئے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے منتظمین نے بسوں کے ذریعے لوگوں کو یہاں بلایا تھا لیکن ہجوم کے نقطہ نظر سے پروگرام کامیاب نہیں رہا۔
اس موقع پرپروفیسر ابھیشیک مشرا نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت میں جو کام اتر پردیش میں کئے گئے ہیں وہ بی جے پی کبھی سوچ بھی نہیں سکتی،انہوں نے کہاکہ2022ءمیں ایک مرتبہ پھر ترقیاتی کاموں کی گنگا بہائی جائے گی۔