اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع سماجوادی پارٹی کے دفتر میں آج ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سماجوادی پارٹی کے اعلی عہدیداروں نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔
اس دوران مظفرنگر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر پرمود تیاگی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا کلیم صدیقی کی پوری تاریخ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک قابل احترام اسلامی اسکالر کی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'کسی معزز شخص کی گرفتاری اور اس کے بعد کی گئی تفتیش سمجھ سے پرے ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری بی جے پی حکومت نے بہت جلدی میں کی ہے جو ان کی منشا پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔