اردو

urdu

ETV Bharat / state

SP State President: سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر کی بی جے پی حکومت پر تنقید - SP State President criticizes BJP

ماج وادی پارٹی کے اتر پردیش کے صدر State President Of Samajwadi Party نریش اتم پٹیل Naresh Uttam Patel نے نوئیڈا میڈیا کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کیا۔

سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر کا بی جے پی حکومت پر تنقید

By

Published : Dec 3, 2021, 6:31 PM IST

سماج وادی پارٹی کے اتر پردیش کے صدر State President Of Samajwadi Party نریش اتم پٹیل Naresh Uttam Patel نے نوئیڈا میڈیا کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ اشیائے خوردونوش سے لے کر پٹرول تک میں مسلسل آگ لگ رہی ہے۔ کاٹیج انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں۔ کسان اور مزدور سب مشکلات کا شکار ہیں۔

نریش اتم پٹیل نے کہا ''بی جے پی حکومت کسان مخالف اور صنعتکاروں کی حمایتی ہے۔ کسان ایم ایس پی کی ضمانت مانگ رہے ہیں، لیکن حکومت نہیں دے رہی ہے۔ ریاست میں صرف آٹھ فیصد کسانوں سے دھان اور گیہوں کی خریداری کی گئی جبکہ 92 فیصد کسانوں کو اپنی پیداوار بیچولیوں کو بیچنے پر مجبور کیا گیا۔ کرپشن اور جرائم اپنے عروج پر ہیں، ایسی صورتحال میں حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ جب سے ریاست میں یوگی حکومت آئی ہے، کاٹیج انڈسٹری پوری طرح سے برباد ہو چکی ہے۔''

انہوں نے کسان مخالف زراعت قوانین اور صارفین مخالف قوانین کی منسوخی اور تمام زرعی پیداوار کی کم از کم امدادی قیمت پر خریداری کی قانونی ضمانت کے لیے جاری ریاست گیر کسانوں کی تحریک کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا۔

ایس پی ضلع صدر اندر پردھان نے کہا کہ 'حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں عوام ایس پی کو اقتدار میں لانے والے ہیں تاکہ ریاست میں خوشحالی آسکے۔ '

اسی وقت ایس پی لیڈر سنیل چودھری نے کہا کہ 'گوتم بدھ نگر ضلع کی دادری اور جیور اسمبلی، نوئیڈا سیٹوں پر سماج وادی کی جیت یقینی ہوگئی ہے۔ تمام نشستوں پر پارٹی رہنما اور کارکنان بھرپور محنت کر رہے ہیں۔'

ایس پی میٹروپولیٹن صدر دیپک وِگ نے کہا کہ وہ ضلع کی تینوں اسمبلی سیٹوں پر جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ جبکہ دیہی صدر مہیندر یادو نے کہا کہ سرکاری محکموں یا تھانوں میں لوگوں کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ نوئیڈا کے ایم ایل اے پنکج سنگھ، جیور کے ایم ایل اے دھیریندر سنگھ، دادری کے ایم ایل اے تیج پال ناگر اور ایم پی مہیش شرما لوگوں کی کال نہیں اٹھاتے۔'

یہ بھی پڑھیں : مظفرنگر:حکومت کے خلاف سماج وادی پارٹی کے کارکنان کا احتجاج

آج کی پریس کانفرنس Press Conferenceمیں موجود اہم لوگوں میں اندرا پردھان، دیپک وِگ، مہیندر یادو، ویر سنگھ یادو، فقیر چند ناگر، سنیل چودھری، جگبیر نمبردار، راگھویندر دوبے، یوگیش بھاٹی، ریشپال آوانہ، وپن اگروال، شمبھو پرساد پوکھریال، گورو کمار شامل ہیں۔ یادو، دلوار سنگھ راوت، ستپال نیتا جی، پھول سنگھ نمبردار، حاجی علی شیر، ببلو چوہان، رام نواس یادو، ستپال یادو، گورو یادو، سدھیر بھاٹی، سدھیر تومر، ہیپی پنڈت وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details