سماجوادی پارٹی کے اس احتجاج کا مقصد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو بتانا ہے کی اترپردیش صوبے میں آئے دن ظلم بڑھتا جا رہا ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے.
صوبے میں جنگل راج بڑھتا جا رہا: سماجوادی پارٹی - مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں آج 9اگست کو سماجوادی پارٹی کے عہدے داروں نے ضلع کلیکٹرئٹ پر احتجاج کر مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت کے خلاف ناراضگی جتائی۔
![صوبے میں جنگل راج بڑھتا جا رہا: سماجوادی پارٹی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4094441-414-4094441-1565416695006.jpg)
سماجوادی پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج
پارٹی نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ' صوبے میں جنگل راج بڑھتا جا رہا ہے،اس کا زمہ دار بی جے پی ہے۔
سماجوادی پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج
سماجوادی پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ '' ڈیزل پیٹرول اور رسوئی گیس کے داموں میں لگاتار اضافہ کیا جارہا ہے۔رامپور کی جہر یونیورسٹی پر صوبائی حکومت کے زریعہ ظلم کیا جا رہا ہے اور رکن پارلیمان اعظم خاں کے اوپر فرضی مقدمے کیے جا رہے ہیں نوجوان اور مزدور بے روزگاری کےشکار کیے جا رہے ہیں''