اترپردیش، رامپور ضلع کی تمام تحصیلوں پر سماجوادی کارکنان نے 8 سے 10 کلومیٹر کے دائرے میں سائکل ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے جہاں ریاست کی یوگی حکومت کی عوام مخالف پالیسز اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی، وہیں انہوں نے رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
رامپور: سماجوادی پارٹی نےسائکل ریلی نکالی اس موقع پر سماج وادی رہنما اکھلیش کمار نے کہا کہ ریاست کی عوام یوگی حکومت کی ظلم و زیادتیوں سے تنگ آ چکی ہے۔ آسمان چھوتی مہنگائی سے عام آدمی بدحال ہے۔ اس لیے عوام ترقی میں یقین رکھنے والی سماجوادی حکومت لانا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کے لیے بھی کچھ نہیں کیا
اعظم خاں کی رہائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی سے پہلے سب سے بڑا مسئلہ ان کی صحتیابی کا ہے جس کے لئے تمام لوگ مسلسل دعا کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ پارٹی صدر اکھلیش یادو سمیت تمام کارکنان اعظم خاں کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اکھلیش کمار نے حکومت اور افسران پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عوام کے ووٹ کی بات آتی ہے وہاں تو سماجوادی پارٹی جیتی ہے اور جہاں نمائندوں کے ذریعہ چیئرمین وغیرہ کا انتخاب ہونا ہوتا ہے وہاں انتظامیہ اور افسران ڈرا دھمکاکر حکمراں جماعت کو جتا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ ان کو سبق سکھا دیں گے۔ اور سماجوادی پارٹی اکثریت سے فتح حاصل کرے گی۔ اکھلیش کمار نے کہا کہ سماجوادی حکومت آنے پر اعظم خاں اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں پرعائد تمام فرضی مقدمات بھی ہٹائے جائیں گے۔