اردو

urdu

By

Published : Feb 3, 2023, 7:28 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 7:49 PM IST

ETV Bharat / state

Mayawati On Akhilesh دلتوں اور پسماندگان سے متعلق مایاوتی کی سماج وادی پارٹی پر تنقید

بی ایس پی صدر مایاوتی نے جمعہ کو سماج وادی پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ سماج وادی پارٹی دلتوں اور او بی سی کو شودر کہہ کر ان کی توہین کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر سوامی پرساد موریہ کے رام چریت مانس کی ایک چوپائی کے سلسلے میں قابل اعتراض بیان پر بحث کے درمیان بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) نے ایس پی کونصیحت دی ہے کہ وہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور انتہائی پسماندہ طبقات کو شودر کہہ کر بھارتی آئین کی توہین کرنا بند کرے۔ مایاوتی نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بی ایس پی حکومت میں وزیر رہے اور اب ایس پی کی قانون ساز کونسل کے رکن سوامی پرساد موریہ کا نام لئے بغیر کہا کہ ملک کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے لیے رام چرت مانس اور منواسمرتی گرنتھ نہیں بلکہ بھارتی آئین ہے جس میں انہیں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا درجہ دیا گیا ہے۔

سماج وادی پارٹی انہیں شودر کہہ کر آئین کی توہین کر رہی ہے۔ بی ایس پی صدر نے کہا، 'صرف یہی نہیں، ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح یو پی میں بھی دلتوں ، قبائلیوں اور او بی سی سماج کے ساتھ ہونے والے استحصال، ناانصافی اور عظیم سنتوں، گرووں اور عظیم شخصیات وغیرہ کو نظرانداز اور ان کی توہین کے معاملے میں کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹی ، کوئی کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح یوپی میں بھی دلتوں، قبائلیوں اور او بی سی سماج کے استحصال ناانصافی اور اور انہی طبقوں میں پیدا ہوئے گرو اور عظیم انسان کی توہین اکے معاملے میں کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

Last Updated : Feb 3, 2023, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details