اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکول انتظامیہ کی منمانی کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاج

نوئیڈا کے سیکٹر 21 میں واقع بال بھارتی اسکول کے باہر سماج وادی پارٹی کے کارکنان بطور احتجاج دھرنے پر بیٹھ گئے۔

samajwadi party protests over school fee waiver in up
اسکول انتظامیہ کی من مانی کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاج

By

Published : Oct 18, 2020, 8:47 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے بعد اسکولوں کی فیس وصولی کے معاملے نے اب سیاسی شکل اختیار کرلی ہے۔ سماج وادی پارٹی بھی اب اس میں کود پڑی ہے۔

نوئیڈا کے سیکٹر 21میں واقع بال بھارتی اسکول کے باہر سماج وادی پارٹی کے کارکنان بطور احتجاج دھرنے پر بیٹھ گئے اور اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو

سیکڑوں تعداد میں کارکنان احتجاج کر رہے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ حالات بے قابو نہ ہو جائے اس کے لیے موقعہ پر بھاری پولیس نفری تعینات ہے۔


پارٹی کارکنوں کا موقف ہے کہ اسکول انتظامیہ من مانی کر رہی ہے۔ لوگ فیس جمع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اسکول کسی بھی رعایت دینے سے منع کر رہے ہیں ساتھ ہی بچوں کی آن لائن کلاسز بھی بند کر دی ہیں اور رزلٹ بھی روک دیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ایک کارکن نے کہا ہے کہ 'ہم لوگ ان لوگوں کے ساتھ ہیں۔ انصاف دلانے کی کوشش کی جاۓ گی۔اگر ہماری بات نہیں مانی گئی تو نوئیڈا کے تمام اسکولوں پر احتجاج اور دھرنے دیے جائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details