اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجوادی پارٹی کی جانب سے میرٹھ کے رکن اسمبلی رفیق انصاری کی قیادت میں یوگی حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے منڈل کمیشن سفارشات کو لاگو کیے جانے اور اعظم خان کی جلد رہائی کی مانگ کی گئی۔
میرٹھ: اعظم خان کی جلد رہائی کو لےکر سماجوادی پارٹی کا احتجاج سرکاری ملازمتوں میں پچھڑے طبقے کو نظر انداز کیے جانے کا اترپردیش اور مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے منڈل کمیشن کی سفارشات کو لاگو کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔'
میرٹھ میں بھی سماجوادی پارٹی کارکنان نے کلکٹریٹ میں مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے منڈل کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کے مطالبے کے ساتھ اعظم خان کے معاملے میں یوپی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے تحفظ کے لیے مشعل جلوس
سرکاری ملازمتوں میں پچھڑے طبقے کو نظر انداز کیے جانے سے ناراض سماجوادی پارٹی کا یوپی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کہیں نہ کہیں 2022 اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔