اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر شاہد منظور کی قیادت میں آج سینکڑوں پارٹی کے کارکنان نے یوگی حکومت کے خلاف ضلع کلکٹریٹ کے باہر جم کر احتجاج کیا۔
اس دوران سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر شاہد منظور نے یوگی حکومت کو غنڈوں کی حکومت بتاتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ حکومت اپنی طاقت کا غلط استعمال کرکے بھلے ہی پنچایت انتخابات میں کامیاب ہوئی ہو، لیکن 2022 کے الیکشن میں ایسی حکومت کو باہر کا راستہ دکھانے کا کام سماجوادی پارٹی کرے گی۔