اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ میں سماج وادی پارٹی کا زوردار احتجاج

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ کر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔انہوں نے ریاستی حکومت پر بے فکری کا الزام عائد کرتے ہوئے گورنر کے نام میمورنڈم دیا۔

امروہہ میں سماج وادی پارٹی کا زوردار احتجاج
امروہہ میں سماج وادی پارٹی کا زوردار احتجاج

By

Published : Sep 14, 2020, 7:38 PM IST

اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے ضلعی مجسٹریٹ دفتر پر سماج وادی پارٹی یوجن سبھا اور سماج وادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کے عہدیداروں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین میں یوتھ بریگیڈ کے ضلعی صدر ساجد خان اور یوجان سبھا کے ضلعی صدر فیصل علوی بھی شامل تھے۔

امروہہ میں سماج وادی پارٹی کا زوردار احتجاج
اس موقع پر فیصل علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، کسان پریشان ہے اور محکمہ بجلی لوٹ مار میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے اور ساتھ ہی ریاستی حکومت نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔فیصل علوی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اترپردیش حکومت کے خلاف ایک میمورنڈم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر کو بھیجا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکھلیش یادو 2022 میں وزیر اعلی بنیں گے اور ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details