سماج وادی پارٹی نے اترپردیش گرام پنچایت و ضلع پنچایت اور بلاک پرمکھ انتخابات میں دھاندلی کرنے کا بی جے پی پر الزام عائد کیا۔ کانپور کے رکن اسمبلی و سماج وادی پارٹی کے رہنما امیتابھ باجپئی نے بی جے پی حکومت پر انتخابات کے دوران سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
بی جے پی حکومت کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ انہوں نے کہا کہ مقامی انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کو بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔
کانپور میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے بڑھتی مہنگائی کے خلاف بھی زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ شکچھک پارک میں احتجاج کے دوران مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
امیتابھ باجپئی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں روز بروز مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ضروری اشیا کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی۔ احتجاجی مظاہرہ میں حکومت سے مہنگائی پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
کانپور: پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج
اترپردیس میں 2022 کے اوائل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے جس کی وجہ سے ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سماج وادی پارٹی بھی عوامی موضوعات پر بی جے پی حکومت کو گھیر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی کےلیے کوشاں ہے۔