یوپی ٹی ای ٹی پیپرلیک UP TET Paper Leak ہونے کے بعد سیاست تیز ہونے لگی ہے۔ 2022 میں ہونے والے اسمبلی الیکشن Assembly Election in UP کے مد نظر اپوزیشن پارٹیاں ٹی ای ٹی امیدواروں کی حمایت Protest In Support Of TET Applicants حاصل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔
میرٹھ میں ضلع کلکٹریٹ آفس پر یوگی حکومت کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ 15 روز کے درمیان دوبارہ ٹی ای ٹی امتحان کرایا جائے۔ حکومت دوبارہ امتحان میں جانے والے درخواست دہندگان کو امتحانی مراکز تک کا کرایہ بھی دے۔ ساتھ ہی حکومت تمام درخواست دہندگان کو 5 ہزار روپے معاوضہ ادا کرے۔