اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگرمیں سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ - اترپردیش کی خبریں

'ریاست کے تقریبا دو کروڑ مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔ بہت سے دیگر ریاستوں سے آنے والے لاک ڈاؤن کے دوران فوت ہوگئے۔'

مظفرنگرمیں سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
مظفرنگرمیں سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Sep 14, 2020, 4:30 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے مہاویر چوک پر واقع اپنے دفتر کےپاس حکومت مخالف پالیسیز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور ملک کے صدرجمہوریہ کے نام سٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورینڈم دیا۔

مظفرنگرمیں سماج وادی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

انھوں نےکہا کہ جب سے اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت تشکیل پائی ہے۔ اتر پردیش کے نوجوان کسان پسماندہ دلت چھوٹے کاروباری مزدور خواتین کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور انھیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا طلباء اور والدین کو بھاری فیسز لیکرلوٹا جارہا ہے۔

سماج وادی پارٹی رہنمانے کہا ریاست کے تقریبا دو کروڑ مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں ، بہت سے دیگر ریاستوں سے آنے والے لاک ڈاؤن کے دوران فوت ہوگئے ہیں ، لیکن ریاستی حکومت نے ان کے روزگار کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا ۔کسانوں اور دیہاتیوں کے بجلی کے بل بڑھادئے گئے ہیں۔کیمیکل کھاد اور کیڑے مار دوا مہنگی کردی گئی ۔ ڈیزل پٹرول ، ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔

کاشتکاروں کی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔گنے کا نیا موسم ہے۔ گنے کی پرانی ادائیگی کسانوں کو نہیں کی گئی ہے، دلت پسماندہ طلباء کے وظیفے کو منصوبہ بند طریقے سے ختم کیا جارہا ہے۔ اس طرح یہ حکومت پسماندہ طبقات کو کمزور کرنے کا کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کانپور میں آن لائن جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش

ABOUT THE AUTHOR

...view details